۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
ورکشاپ کراچی

حوزه/ فکر ناب مدرسه کی جانب سے نیو نجفی ہال سولجر بازار کراچی میں محرم الحرام کی مناسبت سے مطلع الفجر ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا، جس میں تقریباً 200 بچوں اور بچیوں نے شرکت کی۔

حوزه نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، فکر ناب مدرسه کی جانب سے نیو نجفی ہال سولجر بازار کراچی میں محرم الحرام کی مناسبت سے مطلع الفجر ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا، جس میں تقریباً 200 بچوں اور بچیوں نے شرکت کی۔

فکر ناب مدرسه کی جانب سے نیو نجفی ہال سولجر بازار کراچی میں محرم الحرام کی مناسبت سے مطلع الفجر ورکشاپ کا اہتمام

تفصیلات کے مطابق، اس ورکشاپ میں 5 سال سے 10 سال کی عمر کے بچے اور بچیوں کو پہلی محرم سے نو محرم تک مقصد قیام امام حسین سے اشنائی کروائی جائے گی۔

فکر ناب مدرسه کی جانب سے نیو نجفی ہال سولجر بازار کراچی میں محرم الحرام کی مناسبت سے مطلع الفجر ورکشاپ کا اہتمام

رہبر معظم انقلاب سید علی خامنہ ای کے فرمان کے مطابق، دو محرم بروز جمعہ یوم علی اصغر منایا گیا جس میں تمام بچوں اور ان کے والدین نے اپنے جذبہ ایمانی کے ساتھ بھرپور شرکت کی۔

بچوں نے اس پروگرام میں قرآن پاک کی تلاوت کی اور حدیث امام حسین علیہ السلام پڑھی، نوحے اور ٹیبلوں کے ذریعے شہادت امام حسین علیہ السّلام کی شہادت کی منظر کشی کی۔

فکر ناب مدرسه کی جانب سے نیو نجفی ہال سولجر بازار کراچی میں محرم الحرام کی مناسبت سے مطلع الفجر ورکشاپ کا اہتمام

یومِ علی اصغر پر بچوں اور خواتین کو یہ پیغام دیا گیا کے امام حسین علیہ السّلام کی نصرت اور امام زمانہ عجل اللہ تعالٰی فرجہ الشریف کی مدد کے لیے ہمیشہ تیار رہنا چاہیئے اس کی ساتھ ان سے یہ عہد کروایا گیا کہ ہم اپنے بچوں کی اس طرح سے تربیت کریں کہ وہ امام زمانہ عجل اللہ تعالٰی فرجہ الشریف کی نصرت اور مدد کیلئے آمادہ رہے، اس کے علاوہ بچوں کو واقعاتِ کربلا سے بہتر آشنائی کیلئے 3d پروجیکٹس بھی بنائے گئے۔

فکر ناب مدرسه کی جانب سے نیو نجفی ہال سولجر بازار کراچی میں محرم الحرام کی مناسبت سے مطلع الفجر ورکشاپ کا اہتمام

ورکشاپ میں روزانہ بچے شاعروں کی شائع کردہ کتابوں کے ذریعے قیام کربلا سے آشنائی حاصل کرتے ہیں نیز رنگ آمیزی اور عملی مشق بھی انجام دیتے ہیں۔

فکر ناب مدرسه کی جانب سے نیو نجفی ہال سولجر بازار کراچی میں محرم الحرام کی مناسبت سے مطلع الفجر ورکشاپ کا اہتمام

واضح رہے کہ یہ ورکشاپ مطلع الفجر سنڈے کلاس کے زیر اہتمام منعقد کی جا رہا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .